ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وکاس دوبے کی املاک کی ہوگی جانچ، ای ڈی نے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی

وکاس دوبے کی املاک کی ہوگی جانچ، ای ڈی نے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی

Sat, 11 Jul 2020 22:37:59    S.O. News Service

کانپور،11 /جولائی (آئی این ایس انڈیا) کانپور کے چوبے پور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے اہم ملزم وکاس دوبے کے قتل کے بعد اس کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کانپور زون کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) موہت اگروال کو خط لکھا ہے جس میں وکاس دوبے کی جائیدادوں کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ وکاس دوبے کے لکھنؤ اور کانپور میں بہت سے مکانات اور فلیٹ ہیں۔ وکاس دوبے کے غیر ملکی سفر کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں کی جائیداد کے بارے میں معلومات مانگی ہیں۔ای ڈی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ یہ اطلاع ملی ہے کہ آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کا ملزم وکاس دوبے کئی برسوں سے مجرمانہ مقدمات میں ملوث تھا اور اس نے مجرمانہ سرگرمیوں کے ذریعہ دولت جمع کی ہے۔ یہ جائیداد اس کے، اس کے کنبہ اور ساتھیوں کے نام ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے وکاس دوبے، اس کے کنبہ کے افراد، ساتھیوں اور قریبی افراد کے نام پراپرٹی کے بارے میں معلومات طلب کی ہے۔واضح رہے کہ وکاس دوبے کو جمعرات کے روز مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اترپردیش پولیس کی ایس ٹی ایف ٹیم اس کے ساتھ کانپور آرہی تھی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جس گاڑی میں وکاس دوبے لایا جارہا تھا وہ الٹ گئی۔ جس کے بعد وکاس دوبے پولیس اہلکار سے پستول چھین کر فرار ہونا شروع کردیا۔ جب ایس ٹی ایف کی ٹیم اس کے پیچھے گئی تو اس نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی، جس میں وکاس دوبے زخمی ہوگیا اور اسپتال جاتے وقت مرگیا۔ 


Share: